ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے ایک شخص کو پوکسو ایکٹ کے تحت 5سال کی سزا

بھٹکل کے ایک شخص کو پوکسو ایکٹ کے تحت 5سال کی سزا

Mon, 02 Dec 2019 12:40:31    S.O. News Service

بھٹکل2/دسمبر (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے بائیلور دیہات کے تودلّی میں رہنے والے شریدھر موڈیا کو کاروار کے چیف سیشنس کورٹ سے پوکسو ایکٹ کے تحت 5سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

شریدھر پرنومبر 2014میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے کی نیت سے جنسی دست درازیاں کرنے کا مقدمہ مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں دائر کیا گیاتھا۔اُس وقت کے سرکل انسپکٹر پرشانت نے معاملے کی تحقیقات کی تھی اورملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔اس کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر ملزم شریدھر کوآئی پی سی اور پوکسو قانون کے تحت 5سال کی قید اور 20ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق جرمانے کی رقم سے 15ہزار روپے متاثرہ لڑکی کو ادا کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ متاثرہ لڑکی کو ضلع لیگل سیل اتھاریٹی کی جانب سے 25ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔


Share: